امریکہ کے ایران کے جزیرے خارگ پر حملے،ہلاکتوں کا خدشہ

ایران کے اہم جزیرے خارگ میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جب کہ غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے جزیرے پر بمباری کی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایران کے جزیرے خارگ میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں، جن کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے جزیرے کو نشانہ بنایا اور حملوں کے دوران اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا۔میڈیا ذرائع کے مطابق مبینہ حملے میں جزیرہ خارگ کی جیٹی بھی تباہ ہوگئی ہے تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔جزیرہ خارگ کو ایرانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، جہاں سے ملک کے تقریباً 90 فیصد تیل کی ترسیل کی جاتی ہے۔غیرملکی میڈیا کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا امریکا نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے تاہم اس بارے میں تاحال کسی سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین