سعودی عرب کا خلیج جنگ کے مستقل معاہدے کے لیئے کوششوں کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کا پاکستان کی جانب سے مستقل معاہدے کے لیے ثالثی کوششوں کی حمایت کا اعلان ۔سعودی عرب نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی عارضی جنگ بندی کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب، پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی اُن کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، جن کا مقصد ایک ایسے مستقل معاہدے تک پہنچنا ہے جو سلامتی اور استحکام کو یقینی بنائے اور اُن تمام مسائل کا حل پیش کرے جو کئی دہائیوں سے عدم استحکام اور عدمِ تحفظ کا باعث بنے ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اسی کے ساتھ مملکت سعودی عرب اس امر پر زور دیتی ہے کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی پابندی کے کُھلا رکھا جانا ضروری ہے۔‘وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکام کو امید ہے کہ یہ جنگ بندی خطے کی ’سلامتی میں بہتری‘ کا باعث بنے گی اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک پر کیے جانے والے حملے اب ’رُک جائیں گے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین