امریکہ ایران بداعتمادی دہائیوں پر مشتمل ہے امیدہے جلد مثبت پیشرفت ہوگی ۔جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کا فقدان کئی دہائیوں پر محیط ہے، جسے مختصر وقت میں ختم کرنا ممکن نہیں۔یونیورسٹی آف جارجیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ایک طویل عرصے بعد بحال ہوئے ہیں تاہم تقریباً نصف صدی پر محیط بداعتمادی ایک ہی رات میں ختم نہیں کی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ کسی محدود یا عارضی معاہدے کے بجائے ایک جامع اور دیرپا ڈیل کے خواہاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب تک حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت کے دوران پیشرفت ضرور ہوئی مگر ابھی مکمل معاہدہ طے ہونا باقی ہے۔ان کے مطابق مجوزہ ڈیل کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے اور خطے میں کسی بھی قسم کی ریاستی سطح کی مداخلت یا دہشتگردی میں ملوث نہ ہو۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر ایک مضبوط اور قابلِ عمل معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ایران کو عالمی معیشت کا حصہ بننے کا موقع ملے گا جس کے بعد امریکا بھی ایران کے ساتھ ایک معمول کے ملک جیسا اقتصادی رویہ اختیار کرے گا۔آخر میں نائب امریکی صدر نے کہا کہ موجودہ مذاکراتی صورتحال پر وہ محتاط طور پر پُرامید ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین