اسلام آباد(چیف کرائم رپورٹر) بانی پاکستان تحریک انصاف کی الشفا انٹرنیشنل ہسپتال ایچ-8 منتقلی کے لئے جامع سیکیورٹی پلان فوری نافذ کر دیا گیا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے ہسپتال اور گرد و نواح کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے بڑے پیمانے پرانتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
سیکیورٹی پلان کی تفصیلات
سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 830 سے زائد پولیس افسران و جوان 12،12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پہلی شفٹ: صبح 7 بجے سے شام 7 بجےدوسری شفٹ: شام 7 بجے سے صبح 7 بجے
ڈیوٹی پر 4 ایس پیز/ اے آئی جی، 4 ایس پیز، 2 گزٹیڈ افسران، 2 انسپکٹرز اور 84 ماتحت افسران سمیت 737 کانسٹیبلزتعینات کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد سعود خان کی مکمل نگرانی میں ایس پی صدر اور ایس پی سوہان کو ہائی سیکیورٹی کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
دیگر انتظامات
1. ہسپتال کے گرد نواح کی شاہراہوں پر 4 خصوصی پولیس ناکے قائم
2. ہر داخلی و خارجی گیٹ پر پولیس ڈیوٹی تعینات
3. سادہ لباس میں اہلکاروں کی تعیناتی
4. 2 بکتر بند گاڑیاں اور 2 پریزن وینز 24 گھنٹے موجود
5. 24 گھنٹے پولیس پیٹرولنگ اور روف ٹاپ ڈیوٹی
6. 4 پولیس پکٹس ہسپتال کے گرد و نواح اور سروس روڈ پر قائم
ڈپٹی کمشنر اسلام آبادروزانہ کی بنیاد پر مجسٹریٹ نامزد کریں گے۔ مجسٹریٹ سی ڈی اے سے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ وہیکل بھی 24 گھنٹے تعینات کروائیں گے۔
اے آئی جی اسپیشل برانچ سرویلنس یقینی بنائیں گے اور کو بھی اطلاع فوری مجاز حکام کو آگاہ کریں گے۔
سی ٹی او اسلام آباد الشفا ہسپتال کے گرد و نواح ٹریفک کو منظم رکھیں گے۔
- سیکیورٹی اقدامات تاحکم ثانی نافذ رہیں گے۔
































