اسلام آباد(چیف کرائم رپورٹر) وفاقی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 12 افرادکومشکوک قراردیکراور 21 موٹر سائیکلز مختلف تھانوں میں بندکردئیے ہیں۔
پولیس کے مطابق
زونل ایس پیز کی زیرنگرانی کئے گئے آپریشن کے دوران مجموعی طور پر329 افراد، 104 گھر، 28 دکانیں، 23 ہوٹل، 240 موٹر سائیکلیں اور 75 گاڑیاں چیک کی گئیں۔
پولیس کے مطابق جانچ پڑتال کے لئے12 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلزمختلف تھانہ میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔
آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزمان کوگرفتار کر کے 2 پستول اورایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا اور شہر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

































