گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بار سلونا میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بار سلونا میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں قونصل جنرل مراد وزیر نے انکا خیرمقدم کیا۔یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کو قونصلیٹ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ رابطوں ، پاکستان کا امیج بلند کرنے اور سرمایہ کاری کے حوالہ سے جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے قونصل جنرل مراد وزیر اور انکے عملہ کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کاری کو سراہا۔ اس موقع پر قونصل جنرل مراد وزیر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور انکے وفد کے ممبران کو خصوصی ٹوپیاں پہنائیں اور عزت افزائی پر انکا شکریہ ادا کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین