گورنر خیبرپختونخوا کا پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافے کا اعلان

پشاور (بیورو رپورٹ)
15 اکتوبر 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافے کا اعلان کر دیاہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر نے 54 پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے۔

گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں باقی صوبوں کی تنخواہوں سے بہتر ہونی چاہیے۔

گورنرکے پی کے نے کہا کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے دہشت گردی میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے خصوصی مالی معاونت پیکج اور شہداء کی بیٹیوں کی شادی کے لیے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، چیف سیکرٹری، پولیس افسران،ایڈوائزری کونسل کے اراکین اور شہداء کے ورثاء بھی تقریب میں شریک تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین