نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی او آئی سی وزرائے خارجہ کی 21ویں غیر معمولی نشست کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامور خارجہ سے ملاقات

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے او آئی سی وزرائے خارجہ کی 21ویں غیر معمولی نشست کے موقع پر بنگلہ دیش کے مشیرامور خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے پیر کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کے دورے کے دوران بھی ان سے تفصیلی گفتگوہوئی تھی،

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران فلسطین کے جائز مقصد کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انسانی امداد تک بلا رکاوٹ رسائی، مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل کے ذریعے پائیدار امن وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان۔بنگلہ دیش تعلقات میں آنے والی نئی پیشرفت کی توثیق کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے ثمرات حاصل کرنے کی توقع ظاہر کی۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لئے قریبی اشتراکِ عمل جاری رکھیں گے تاکہ مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین