پاکستان کی بڑی کارروائی،داعش خراسان کا ترجمان گرفتار

پاکستان نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش خراسان کے ترجمان دہشت گرد خارجی سلطان عزیز عزام کو گرفتار کرلیا۔
اقوام متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق سلطان عزیز عزام داعش خراسان کا ترجمان اور تنظيم کے میڈیا ونگ کا بانی تھا۔رپورٹ کے مطابق دہشت گرد خارجی سلطان عزیز عزام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نےگرفتار کیا۔رپورٹ کے مطابق سلطان عزیز عزام کی العزام فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اورپراپیگنڈا کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، سلطان عزیز عزام کی گرفتاری کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کارروائی سے داعش خراسان کے تنظیمی ڈھانچےکو عالمی سطح پر کمزور کر دیا گیا ہے اور حملوں کےکئی منصوبے ناکام بنا دیےگئے ہیں، اہم کمانڈرز ونظریاتی رہنماؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد میں کمی آئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین