پارلیمنٹ ہاوس کاکیفے، سینیٹر کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا

پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کا ناقص انتظام اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ کھانے میں سے لال بیگ نکلنے لگے ہیں۔سینیٹ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں ایک رکن کی پلیٹ سے کاکروچ نکلا تو رکن نے اس کی ویڈیو بنا لی، معلوم ہوا ہے کہ یہ ناخوش گوار واقعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید وقار مہدی کے ساتھ پیش آیا۔وہ لنچ کر رہے تھے اور پلیٹ میں انھوں نے سینڈوچ اور سموسہ رکھا تو ایک چھوٹے لال بیگ کو پلیٹ میں موجود کھانے پر دوڑتے بھاگتے دیکھا گیا، سید وقار مہدی نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے بھی اس معاملی کی شکایت کی۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ریفریشمنٹ سے کاکروچ نکلنے پر سخت نوٹس لے لیا ہے، تاہم واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وقار مہدی سینیٹ سیکریٹریٹ کو اس معاملے پر خط لکھ چکے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

گورنر راج کے بعدپشاور میں بھرپورصفائی مہم شروع کردی گئی

پشاور(بیورورپورٹ) 20 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد...

پاکستان حکومت نے مالی سال 2025-26 کی جی ڈی پی شرح نموپرنظرثانی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے گزشتہ مالی...

راولپنڈی میں لڑکی کیساتھ خطرناک ون ویلنگ کی ویڈیو منظرعام پر،مقدمہ درج، ملزمان عدم گرفتار

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 راولپنڈی میں لڑکی کوبائیک پر...

تازہ ترین