گورنر راج کے بعدپشاور میں بھرپورصفائی مہم شروع کردی گئی

پشاور(بیورورپورٹ)
20 اکتوبر 2026

صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد پشاور میں صفائی مہم شروع کردی گئی ہے۔

پشاور کی انتظامیہ کے مطابق عوام کو بہترین ماحول کی فراہمی کے لئے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں، پشاور کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

پشاورسمیت دیگر علاقوں میں بازاروں، تجارتی مراکز، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے متعلقہ عملہ متحرک ہے۔

بتایاگیاہے کہ کے پی کے میں تمام بڑے اورگنجان آباداضلاع میں سال ہا سال سے صفائی کے ناقص انتظامات نے علاقوں کی خوبصورتی گہنا کررکھ دی تھی جس پر اب ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجارہا ہے

جس میں پہلے مرحلہ میں کے پی کے میں تجاوزات کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیکر بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو پوری طرح متحرک کردیاگیاہے اور انہیں گورنر کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

افغان سرزمین منشیات اسمگلنگ اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی آماجگاہ بن گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 طالبان رجیم کے زیر...

نیب نے تیسری سہ ماہی میں 9180 ارب روپے کے اثاثے بازیاب کرائے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 قومی احتساب بیورو (نیب)...

تازہ ترین