راولپنڈی (ویب ڈیسک)
19 اکتوبر 2026
تھانہ رتہ امرال کی حدود میں 9 سالہ بچی کے ساتھ پڑوسی کی نازیبا حرکات کا واقعہ پیش آیا ہے۔جس میں کمسن بچی نے شور مچا کر مبینہ اغوا اور ملزم مشتاق مغل کی درندگی کامبینہ نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم فرارہوگیا ہے۔
مدعی کے مطابق انکی بیٹی اپنی چھوٹی ہمشیرہ کے ساتھ چچا کے گھر گئی تھی۔واپسی پر محلے دار مشتاق مغل نے گلی میں روک کر نازیبا حرکت کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچایا تو ملزم مشتاق مغل موقع سے فرار ہو گیا۔































