سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

77f2a352 69ad 4c8b A027 755963aafd40
77f2a352 69ad 4c8b A027 755963aafd40

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک)
17اکتوبر2026

امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد کیا گیاہے۔

پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے سلیکون ویلی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، جدت اور ڈیجیٹل میدان میں باہمی اشتراک اور سرمایہ کاری میں پاک امریکہ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

پاکستان کے سفیرنے کہا کہ پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز سلیکون ویلی سے کیا گیا ہے اور اس مرتبہ یہ تین مزید امریکی شہروں میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اگلی کانفرنسز بالترتیب 19، 21 اور 23 اکتوبر کو ڈلاس، واشنگٹن ڈی سی اور شکاگو میں ہوں گی۔

کانفرنس میں پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان کی سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں نے اپنی کارکردگی سے متعلق معلومات پیش کیں۔

“پاکستان سے سلیکون ویلی تک عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعمیر اور توسیع” کے موضوع پر پینل مباحثہ میں امریکی مارکیٹ میں داخلے اور مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتی ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار اقتصادی تعلقات کا اہم ستون ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

تازہ ترین