پاکستان حکومت نے مالی سال 2025-26 کی جی ڈی پی شرح نموپرنظرثانی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
20اکتوبر 2026

حکومت پاکستان نے گزشتہ مالی سال 2025-26 کے لئےمعاشی ترقی کی شرح (جی ڈی پی) پرنظرثانی کرتے ہوئے 0.05 فیصد کمی کے ساتھ جی ڈی پی شرح نمو 3.65 فیصد مقرر کر دی ہے۔مالی سال میں شرح نمو کا ابتدائی تخمینہ 3.70 فیصد تھا۔

بتایاگیاہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق پاکستان کی معیشت کا حجم 450.4 ارب ڈالر ہو گیا، پاکستان میں فی کس آمدن 1,896 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ روپے میں معیشت کا حجم 126.4 کھرب روپے اور فی کس آمدن 5 لاکھ 31 ہزار 897 روپے رہی ہے۔

مالی سال 2025-26 میں زراعت کے شعبے کی شرح نمو 3.5 فیصد، خدمات کے شعبے میں 3.81 فیصد اور صنعتی شعبے کی شرح نمو 3.34 فیصد رہی۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 3.89 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 4.31 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 4.42 فیصد جبکہ آخری سہ ماہی میں 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین