بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش، پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام ٹرائلز

قلات (ویب ڈیسک)
19 اکتوبر 2026

بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش اور فروغ کےلئے پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹرائلز کا انعقاد کیا گیاہے۔

قلات، مستونگ اور سوراب سے سینکڑوں نوجوان کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

فوکل پرسن وحید مینگل کے مطابق دو روزہ ٹرائلز کے اختتام پر 100 سے زائد لڑکوں اور 12 کلبز کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ پی سی بی کے آفیشل کوچ محمد حسن کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

مقامی انتظامیہ نے کھیلوں میں دلچسپی لیتے ہوئے کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، کھیلوں کے حلقوں نے قلات کے نوجوان کرکٹرز کو قومی سطح پر مواقع فراہم کرنے کی اس کوشش کو سراہاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں سابق حکومت کی غلط پالیسیاں ،شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر،سرکاری سکول کھنڈر

پشاور(ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں...

کوئٹہ کی باہمت بیٹی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دیکرمثال قائم کر دی

کوئٹہ (ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 چارسال کی عمر میں پولیو کا...

تازہ ترین