ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
18اکتوبر2026

ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم گھریلو ملازم ذیشان ارشد کے اہلخانہ منظر عام پرآگئے اورپولیس کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے ہیں۔

ملزم ذیشان کے والد محمد ارشد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے، اسے ڈیجیٹل ڈائزئنر حنا جاوید قتل کیس میں مبینہ پھنسا کر مرکزی ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میرا بیٹا 7 ماہ پہلے سے مقتولہ کے گھر کام کرتا تھا۔

والد کے بیان مطابق گرفتاری کے بعد جیل میں دو ملاقاتیں ہوئیں، ذیشان نے بتایا مقتولہ اس کی ماؤں کی طرح تھی۔ حنا جاوید کے قتل کے بعد ہمیں 11 دن بعد اطلاع دی گئی۔

والدکے بیان مطابق ذیشان نے بتایا کہ 20 اگست کو رات میاں بیوی کا جھگڑا ہوا، شور شرابے پر وہ جاگا، حنا آگے بھاگ رہی تھی اور اس کا شوہر فیصل اصغر پیچھے بھاگا آیا۔ فیصل نے اسے ڈانٹا اور حنا کو پکڑنے کا کہا، انکار پر مارا پیٹا اور گن پوائنٹ پر پکڑنے کو کہا۔

والد نے اپنے بیان میں کہا ذیشان کے مطابق اس نے جو بھی کیا زبردستی کروایا گیا، فیصل اصغر نے خود حنا کا قتل کیا اور باتھ روم میں خود لٹکایا۔ ریمانڈ کے دوران پولیس نے تشدد کر کے جرم قبول کرنے پر مجبور کیا۔

والد نے مزید کہا کہ قتل کے چار دن بعد ملازمت پر رکھنے والے شخص تصور نے شناختی کارڈ مانگا تھا، پولیس نے نہ ہم سے رابطہ کیا نہ مالکان نے۔ ذیشان کی عمر 18/19 سال ہے، اس کے خلاف کہیں کوئی مقدمہ درج نہیں، پولیس جھوٹ بول رہی ہے کہ وہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

تازہ ترین