ایس آئی ایف سی کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششیں، ڈچ کاروباری وفد کا دورہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
19 اکتوبر 2026

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششیں جاری ہیں۔

نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سیکرٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے وفد کو ون ونڈو سہولت کاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔

ڈچ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک سمیت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس کے تحت تجارت اور کاروباری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈچ سرمایہ کاری اور تجارتی روابط میں اضافے سے برآمدات،صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن،پشاور رنگ روڈ پر درجنوں غیر قانونی دکانیں مسمار

پشاور(بیورورپورٹ) 19 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں اب ناجائز تجاوزات کی...

خیبرپختونخوا میں خاتون افسر رات کے وقت فیلڈ میں، ملازمین کو کھری کھری سنا دیں

پشاور (ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 خیبرپختونخوا میں ایک خاتون افسر...

تازہ ترین