ایس آئی ایف سی کی معاونت: 7سیمنٹ پلانٹس میں 700 ملین ڈالرسرمایہ کاری متوقع، 435 کلومیٹرپائپ لائن کی منظوری

اسلام آبا(ہیرالڈنیوز)
19 اکتوبر 2026

ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات میں پیش رفت سامنے آ گئی۔

بتایاگیاہے کہ رواں سال کے دوران ایس آئی ایف سی نے متعدد ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات کو فروغ دیا۔

صنعتی شعبے میں 7 نئےسیمنٹ پلانٹس کی منظوری میں سہولت دی گئی جن میں تقریباً 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ توانائی کے شعبے میں 435 کلومیٹر طویل وائٹ آئل پائپ لائن کی منظوری میں معاونت فراہم کی گئی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جیٹ گرین کے 3 ملین ڈالر کے نجی ایئرلائن منصوبے کی زیرِ التوا منظوریوں کو کلیئر کیا گیاہے

صحت کے شعبے میں ویکسین پالیسی،ادویات کی جانچ اور معدنیات میں ویلیو ایڈیشن پر کام آگے بڑھایا گیاہےجبکہ ایس آئی ایف سی نے چین، سعودی عرب، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری روابط بھی وسیع کئے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں سابق حکومت کی غلط پالیسیاں ،شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر،سرکاری سکول کھنڈر

پشاور(ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں...

کوئٹہ کی باہمت بیٹی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دیکرمثال قائم کر دی

کوئٹہ (ہیرالڈنیوز) 19 اکتوبر 2026 چارسال کی عمر میں پولیو کا...

بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش، پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام ٹرائلز

قلات (ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی...

تازہ ترین