چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم میچز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی، پی ایچ ایف حکام کا استقبال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
19 اکتوبر 2026

چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم میچز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی جسکا پی ایچ ایف حکام نے شانداراستقبال کیاہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کڑی کے تحت چینی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، مہمان ٹیم پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل اور ڈومیسٹک ہاکی ٹیموں کے خلاف مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی۔

پی ایچ ایف کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں نے ایئرپورٹ پر چینی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔

پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق چینی ٹیم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، اس دورے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن،پشاور رنگ روڈ پر درجنوں غیر قانونی دکانیں مسمار

پشاور(بیورورپورٹ) 19 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں اب ناجائز تجاوزات کی...

خیبرپختونخوا میں خاتون افسر رات کے وقت فیلڈ میں، ملازمین کو کھری کھری سنا دیں

پشاور (ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 خیبرپختونخوا میں ایک خاتون افسر...

تازہ ترین