راولپنڈی (ویب ڈیسک)
19 اکتوبر 2026
راولپنڈی میں لڑکی کوبائیک پر ساتھ بڑھاکر خطرناک ون ویلنگ کی ویڈیومنظر عام پرآگئی جس پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے فوری نوٹس لے لیا ہے تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیاجاسکا۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق ون ویلرز کے خلاف انچارج ٹریفک کینٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔
ون ویلنگ کی ویڈیو میں ملزم جی پی او انڈر پاس میں ون خطرناک ویلنگ کرتے دیکھاگیاہے۔موٹر سائیکل سوار نے پیچھے لڑکی کو بٹھا رکھا تھا جس نے اپنی شناخت چھپانے کی خاطر اپنے دوپٹے کانقاب کر رکھا تھا ادھر اگلے موڑ پرایک دوسرے موٹر سائیکل پر سوار اسکا ساتھی خطرناک ون ویلنگ کرتب کی ویڈیو بنا رہا تھا۔
اس پر سی ٹی او راولپنڈی نے کہاہے کہ ون ویلنگ جان لیوااورخطرناک و سنگین عمل ہے۔انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔































