کراچی میں گٹر سے ملنے والی تشدد شدہ نعشوں کا معمہ حل، قاتل گرفتار

کراچی کے علاقے مائی کولاچی میں ایک گٹر سے ملنے والی ماں اور تین بچوں کی لاشوں کے کیس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منصور حسین نے تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ خاتون تعویذ کرتی تھی اور اسی بات سے پریشان ہوکر اس نے انیلا اور اس کے بچوں کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور بیان کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔گزشتہ روز مائی کولاچی روڈ کے ایک مین ہول سے چار لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت بعد میں ہو گئی۔ مقتولہ خاتون کی شناخت انیلا کے نام سے ہوئی جبکہ بچوں کے نام کشور زہرہ، حسین علی اور کونین علی بتائے گئے۔ خاندان کے مطابق وہ کھارادر کے رہائشی تھے۔

لاشوں کی شناخت مقتولہ کی بہن نے کی، گھر والوں کا کہنا ہے کہ انیلا کا موبائل فون 30 دسمبر سے بند تھا اور ڈھائی سال قبل اس کی طلاق ہو چکی تھی۔ لواحقین نے پولیس سے شفاف اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایس ایچ او ڈاکس نند لعل کا کہنا ہے کہ اس کیس میں شامل تمام پہلوؤں پر کام ہو رہا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری بھی خارج از امکان نہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اور بچوں کی لاشیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ کیس کے حتمی نتائج تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین