بھارتی جبر کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتا،شہباز شریف

اسلام آباد:

 

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جبر و تشدد کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

کشمیریوں کے یومِ حقِ خودارادیت پر اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 5 جنوری کو یو این سکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا گیا، 5 جنوری 1949ء کو یو این کمیشن برائے پاکستان و بھارت نے تاریخی قرار داد منظور کی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ قرارداد میں طے پایا کہ ریاستِ جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری سے ہوگا لیکن افسوس کہ بھارت کے جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضے کے باعث یہ عہد پورا نہ ہوسکا۔

 

شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام 8 دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، بین الاقوامی برادری بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین