پی ٹی آئی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات ہیں، ایاز صادق

سلام آباد

 

پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہمیں قبول نہیں۔ اپوزیشن کے اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کرنا پڑے گی۔ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے، آئندہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری پراسیس کاآغاز کیا جائےگا، میں نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر کسی سے اجازت نہیں لینی، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر فیصلوں کامکمل اختیار دیاہے۔ وزیراعظم کسی چیز سے مجھے نہیں روکتے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بڑوں سے مشاورت کرنا اور نصیحت لینا ضروری ہے، اپوزیشن کو کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر سیاست نہ کریں، عدالتی پٹیشن سے متعلق دستاویز کی فراہمی کے لیے چار خط لکھے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین