ایران غیر ملکی طاقتوں کے لیے کام کرنے والے عناصرز کو نہیں چھوڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ ایران غیر ملکی طاقتوں کے لیے کام کرنے والے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز قوم سے ٹیلی وژن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے یہ انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کچھ عناصر سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انھوں نے خبردار کیا کہ تہران غیر ملکی طاقتوں کے لیے سرگرم آلہ کاروں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

قوم سے خطاب میں رہبرِ اعلیٰ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لاکھوں معزز شہریوں کی قربانیوں سے قائم ہوا ہے اور یہ نظام تخریب کاروں کے سامنے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین