جنوبی وزیرستان دھماکے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والے ممتاز عالمِ دین اور جے یو آئی کے رہنما مولانا سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا سلطان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مفتی محمود اسپتال میں آخری سانس لی۔

پولیس کے مطابق مولانا سلطان وانا کے علاقے کونڑا چینہ میں واقع مدرسے کے قریب ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ مدرسے سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں دھماکے کی زد میں آ گئے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مولانا سلطان جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) وزیرستان کے رہنما، وفاق المدارس وزیرستان کے ذمہ دار اور ایک ممتاز دینی شخصیت تھے۔ ان کی شہادت پر امیر جے یو آئی پاکستان مولانا فضل الرحمان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا سلطان کی شہادت کی خبر سے دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی شہادت قبول فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا کرے۔امیر جے یو آئی نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ دار ملزمان کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مسلسل بڑھتی دہشت گردی انتہائی افسوسناک ہے اور ریاست شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین