پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں

لاہور

طلباء کی صحت کی بہتری کیلئے وزیر تعلیم کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہےکہ فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پرکیاگیا،عوام سےمشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے،فیصلہ موسم کی شدت، طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔وزیرتعلیم کا کہنا ہےکہ عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی،تقریباً 13 فیصد افراد نے 12 جنوری کے حق میں رائے دی۔وزیر تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 154178 آراء آئیں،سروے میں 24829 ووٹ 12 جنوری کے حق میں کاسٹ ہوئے،تمام سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں فیصلے کا نفاذ یقینی بنائیں

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین