امریکہ میں کام کے دباو اور کم اجرت پر ہزاروں نرسز کا احتجاج

امریکی شہر نیویارک کے اسپتالوں میں نرسز کی شدید کمی کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہزاروں نرسز نے کام کے بڑھتے دباؤ، کم اجرت اور نئی بھرتیوں میں ناکامی کے خلاف آواز بلند کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مزید نرسز بھرتی کی جائیں تاکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال ممکن ہو سکے۔نیویارک کے اسپتالوں میں نرسز کی شدید کمی کے باعث موجودہ عملے پر کام کا غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے، جس پر نرسز نے بھرپور احتجاج کیا۔اسٹیٹ نرسز ایسوسی ایشن کے تحت ہزاروں نرسز نے کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس کے باہر دھرنا دیا، جو نیویارک کی تاریخ میں نرسز کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نرسز کی تعداد کم ہونے کے باعث انہیں اضافی شفٹس اور طویل اوقاتِ کار پر مجبور کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ان کی جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے بلکہ مریضوں کی دیکھ بھال بھی متاثر ہو رہی ہے۔نرسز نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں فوری طور پر نئی بھرتیاں کی جائیں تاکہ کام کا بوجھ کم کیا جا سکے۔نرسز ایسوسی ایشن کے مطابق نیویارک اسٹیٹ سے اب تک 15 ہزار نرسز ملازمت چھوڑ کر جا چکی ہیں، تاہم ان کی جگہ کسی کو بھرتی نہیں کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اس صورتحال نے اسپتالوں کے نظام کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔احتجاج کے دوران نرسز کا کہنا تھا کہ وہ ایسے مریضوں کے ساتھ طویل وقت گزارتی ہیں جن کے اہلِ خانہ بھی ان سے ملاقات کے لیے نہیں آتے، اس کے باوجود انہیں ان خدمات کے عوض انتہائی کم اجرت دی جاتی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین