کے پی صوبائی اسمبلی کا کور کمانڈر کو ان کیمرا بریفنگ پر خط، تنازع کھڑا ہوگیا

پشاور:

خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سکیورٹی کی جانب سے کور کمانڈر پشاور کو اِن کیمرہ بریفنگ کے لیے لکھا گیا خط ایک نئے تنازع کی شکل اختیار کرگیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے ایک خط سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ صرف آپریشنز سے پائیدار امن ممکن نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔

کے پی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر پشاور کو خط ارسال کردیا ہے سکیورٹی ذرائع نے خط کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی یا صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ فوجی قیادت، خصوصاً کور کمانڈر یا جی ایچ کیو سے براہ راست اِن کیمرہ یا ادارہ جاتی بریفنگ کی درخواست کرے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روزمرہ کوآرڈینیشن یا معمول کے رابطوں کی اجازت اپنی جگہ موجود ہے مگر صوبائی اسمبلی میں امن و امان پر اِن کیمرہ بریفنگ کسی صورت معمول کا معاملہ نہیں، یہ ایک حساس اور باضابطہ ادارہ جاتی عمل ہے جس کے لیے وفاقی منظوری لازم ہوتی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین