پاکستان اور عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس کے معاہدے پر اتفاق

اسلام آباد:

 

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ کا باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی سے یو اے ای کے ڈی جی کسٹمز و پورٹ سکیورٹی احمدبن لاحج الفلاسی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پاک ۔ یو اے ای تعلقات، باہمی تعاون اور امیگریشن مزید آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق محسن نقوی اور یو ای اے کے ڈی جی کسٹمز و پورٹ سکیورٹی کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک یواےای ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ کا باضابطہ معاہدہ کیا جائے گا، اس نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ بنیادوں پر کیا جائے گا جب کہ پائلٹ منصوبے کا آغاز پہلے مرحلے میں کراچی سے کیا جائے گا۔

  • محسن نقوی نے کہا کہ معاہدےکے تحت مسافروں کی امیگریشن اور کلیئرنس پاکستان میں ہی ہوگی، مسافروں کوامیگریشن کی طویل کارروائی سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، مسافر ڈومیسٹک مسافروں کی طرح سیدھا ائیرپورٹ سے باہر نکل سکیں گے، سفرمیں سہولت، وقت کی بچت اور مسافروں کے لیے مجموعی تجربہ بہتر ہوگا۔اعلامیے کے مطابق پائلٹ منصوبے کو حتمی شکل دینےکےلیے حکام رابطہ کاری جاری رکھیں گے اور کامیاب پائلٹ پروجیکٹ کے بعد اس نظام کو بتدریج مزید مقامات تک توسیع دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق یو اے ای وفد نے اقدام کو عوام کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین