پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز نے اپنی ٹیم کے نام کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کی ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ’او زی‘ گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید نے شریک مالک کامل خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں ٹیم کے نام اعلان کیا۔حمزہ مجید کے مطابق پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی ٹیم ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ کے تاریخی اور مقبول نام کے ساتھ میدان میں اترے گی۔​ریکارڈ 185 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدنے والے حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ ’اسٹالینز‘ صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے۔انہوں نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ کی خواہشات اور سیالکوٹ کی روایتی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے اسی نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔​حمزہ مجید نے مزید کہا کہ ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ کی واپسی سے پی ایس ایل کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جو نہ صرف بہترین کھیل پیش کرے گی بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ایک نیا مقام دلائے گی۔حمزہ مجید نے واضح کیا کہ او زی گروپ ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دے گا۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ کی ٹیم کے لیے پانچ نام فائنل کیے گئے تھے۔فائنل ہونے والے ناموں میں ’سیالکوٹ تھنڈرز‘، ’سیالکوٹ سکسرز‘، ’سیالکوٹ اسٹالینز‘، ’سیالکوٹ فیلکنز‘ اور ’سیالکوٹ شاہینز‘ شامل تھے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین