پاکستان نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ۔دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیرِاعظم شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ اس فریم ورک کے قیام سے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں نمایاں اضافے اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان کو یہ بھی امید ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کے حصول کا ذریعہ بنیں گی۔اس عمل سے1967 سے پیشگی سرحدوں پر القدس الشریف کو بطور دارالحکومت ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے، ترجمان کے مطابق پاکستان ان مقاصد کے حصول اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حکان فدان بھی بورڈ آف پیس کے اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔ حکان فدان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ترکیہ فعال سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا۔ادھر ڈیووس فورم کے موقع پر امن اور علاقائی استحکام سے متعلق اہم مشاورت متوقع ہے، جس میں ترک وزیرِ خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین