حیدرآباد ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق

کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئےذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ طورا بی بی ولد رضا خان، 7 سالہ شاہ زیب ولد غلام حیدر، 5 سالہ عالم خان ولد غلام حیدر، 50 سالہ غلام حیدر ولد مرزا خان، 45 سالہ رضا خان ولد مرزا خان، 40 سالہ مسمات ثمینہ ولد روزی خان، 5 سالہ جنت بی بی ولد رضا خان، 45 سالہ صالی زوجہ غلام حیدر شامل ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ جاں ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین