آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستان نے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ سینئر کھلاڑی بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

میچز 29 اور 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔پاکستانی اسکواڈ میں بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب اور عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔آل راؤنڈ ڈیپارٹمنٹ میں محمد نواز اور شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے، جبکہ نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو بھی موقع دیا گیا ہے۔فاسٹ باؤلنگ اٹیک میں وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان مرزا، فہیم اشرف جبکہ اسپنگ اٹیک میں ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین