بنگلہ دیش عام انتخابات 55 ہزار مبصرین کی نگرانی میں ووٹنگ جاری

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے کے بعد آج ہونے والے انتخابات کی نگرانی 55 ہزار سے زیادہ مبصرین کر رہے ہیں۔بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن کے مطابق تقریباً 55 ہزار 454 مبصرین 81 مقامی تنظیموں کی جانب سے انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ غیر ملکی مبصرین کی تعداد 394 ہے۔بتایا گیا کہ انتخابات اور ریفرنڈم کے مشاہدے کے لیے تقریباً 200 غیر ملکی صحافی بھی بنگلہ دیش پہنچے ہیں، بین الاقوامی مبصرین میں سے 80 مختلف عالمی تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ باقی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں آزاد یورپی مبصرین بھی شامل ہیں۔

اہم بین الاقوامی تنظیمیں جنہوں نے مبصرین بھیجے ہیں ان میں ایشین نیٹ ورک فار فری الیکشنز، دولتِ مشترکہ سیکرٹریٹ، امریکہ میں قائم انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں، دیگر تنظیموں میں اسلامی تعاون تنظیم ، انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز اور یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس شامل ہیں۔مبصرین 21 ممالک سے آئے ہیں جن میں پاکستان 8، بھوٹان 2، سری لنکا 11، نیپال 1، انڈونیشیا 3، فلپائن 2، ملائیشیا 6 ، اردن 2 ، ترکی 13، ایران 3، جارجیا 2، روس 2، چین 3، جاپان 4، جنوبی کوریا 2، کرغزستان 2، ازبکستان 2، جنوبی افریقہ 2 اور نائجیریا 4 شامل ہیں۔وزارتِ خارجہ اور الیکشن کمیشن کی معلومات کے مطابق وائس فار جسٹس، ڈیموکریسی انٹرنیشنل، ایس این اے ایس افریقہ، سارک ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن، اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز جیسی تنظیموں کے 51 مبصرین انفرادی حیثیت میں بھی انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور آزادانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں 9 لاکھ 58 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور عوام بلاخوف و خطر ووٹ ڈال سکیں۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ساڑھے 17 کروڑ کی آبادی رکھنے والے ملک کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ کسی پارٹی کی واضح برتری سامنے آئے کیونکہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف چلنے والی احتجاجی لہر کے اثرات سے ملک ابھی تک پوری نہیں نکل پایا ہے اور اس کا اثر ملک کی معیشت اور انڈسٹری پر بھی پڑا جس میں گارمنٹس کی صنعت بھی شامل ہے جس کے لیے اسے دنیا کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ سمجھا جاتا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین