افغانستان اپنی سرزمین کا پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال روکے، عاصم افتخار

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کی موجودگی پر شدید تشویش ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں موجود گروہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، رواں ماہ میں پاکستان میں بی ایل اے اور داعش نے بزدلانہ کارروائیاں کیں، پاکستان میں 2 دہشتگردوں کے حملوں میں 80 معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان پر حملوں کیلئے ایک بار پھر افغان سرزمین کو استعمال کیا گیا، افغانستان اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان نے سلامتی کونسل کی طالبان پر پابندیوں کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد میں واضح ہے افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، افغان عبوری حکومت سے کہتے ہیں وہ دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں کو روکے، افغان عبوری حکومت انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کرے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین