وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلا دیش میں منتخب نئی قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش میں انتخابات میں کامیابی پر نئی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے تعاون کا عزم کیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے طارق الرحمن کو بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے بنگلا دیش کے عوام کو بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ بنگلا دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ تاریخی، برادرانہ اور ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور جنوبی ایشیا و اس سے باہر امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین