پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعظم سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 وزیراعظم محمدشہباز شریف سے...

تازہ ترین