اسلام آباد (ویب ڈیسک)
13 اکتوبر 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلع میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا، ہمارے ہر ورکر کے پیچھے لوگ لگے ہوئے ہیں، ہمارے پارلیمنٹیرینز آج اجلاس میں نہیں آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشتگردی جہاں بھی ہو اس کے خلاف کام ہونا چاہیے، غیر جمہوری قوتوں کو اس غیر آئینی کام سے تقویت ملے گی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کو ریورس کیا جائے، یہ ہمارے آئین کے ساتھ مذاق ہے، ری کاؤنٹنگ کر کے ہم سے سیٹیں لی گئیں اور ہمارے پاس جو کے پی کی حکومت تھی اس سے اختیارات واپس لئے گئے۔






























