راولپنڈی (ویب ڈیسک)
12اکتوبر 2026
پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کو کم وقت میں حل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ پنجاب آلٹرنیٹیو ڈسپیوٹ ریزولیشن اتھارٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔
پنجاب میں عوام اور حکومت کو طویل قانونی چارہ جوئی سے بچایا جا سکے گا، عدالتوں میں جائے بغیر کم وقت میں تنازعات کو طے کیا جا سکے گا، پنجاب حکومت نے عدالت سے باہر اہم تنازعات اور مقدمات کے تصفیے میں تیزی لانے کے لیے فورم قائم کر دیا ہے، نئی اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے تحت کیا گیا۔
ذرائع نے مذید بتایاکہ چیف منسٹر اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، چیف منسٹر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور مختلف شعبوں کے ایکسپرٹ کا بطور ممبران تقرر کریں گی، پنجاب میں متبادل تنازعات کے تصفیے کی اتھارٹی کام کرے گی، اتھارٹی عدالت میں زیر سماعت معاملات سے ہٹ کر تنازعات کے تصفیے کرے گی، تنازعات کو باہمی گفت و شنید سے طے کیا جائے گا، کم وقت اور کم خرچ کے ساتھ تنازعات کا تصفیہ ہو سکے گا۔
حکومت ،عوام اور کارپوریٹ کمپنیوں کے درمیان تنازعات اتھارٹی کے فورم پر زیر غور آئیں گے، پنجاب آلٹرنیٹیو ڈسپیوٹ ریزولیشن اتھارٹی میں طے پانے والے معاملات کو نوٹیفائی کیا جائے گا، کسی بھی شعبے کے ایکسپرٹ کو اتھارٹی لائسنس جاری کر کے اسے تصفیہ کرنے کی اتھارٹی میں شامل کرنے کی مجاز ہوگی۔


































