حکومت نے نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی پر عمل درآمد روک دیا

سولر صارفین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیپرا نے اعلان کیا ہے کہ پرانے صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رہے گی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پرانے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے سولر پالیسی 2026 کے ترمیمی مسودے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے مجوزہ ترامیم پر شراکت داروں اور متعلقہ فریقین سے 30 روز کے اندر تجاویز طلب کرلی ہیں اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ ترامیم کا اطلاق 9 فروری سے کیا جائے گا۔ تاہم پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین کی موجودہ پالیسی اور شرائط کو برقرار رکھا جائے گا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین کے ریٹ اور کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ موجودہ صارفین کو نیٹ بلنگ کے بجائے نیٹ میٹرنگ کی سہولت بدستور حاصل رہے گی۔اعلامیے کے مطابق پرانے صارفین کا سات سالہ معاہدہ اور بائی بیک ریٹ بھی برقرار رہے گا اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، دوسری جانب نئے صارفین پر نئے ریگولیشنز اور نیٹ بلنگ سسٹم کا اطلاق ہوگا، نئے صارفین کا کنٹریکٹ پانچ سال بائی بیک ریٹ نیشنل ایوری ٹیرف ہوگا۔یاد رہے کہ اس قبل نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے پرانے نظام کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نئے نظام کے تحت اگر کوئی صارف جتنی بجلی پیدا کرے اس سے زیادہ استعمال کرے گا تو اسے استعمال شدہ بجلی کا بل موجودہ ٹیرف پر ادا کرنا ہو گا۔ یعنی صارفین سے اضافی بجلی 27 روپے کے بجائے موجودہ نیشنل ایوریج ٹیرف یعنی بجلی کی اوسط قیمت پر خریدی جائے گی۔

نیٹ بلنگ کے تحت بجلی کی خرید و فروخت نیشنل ایوریج ٹیرف کے مطابق ہو گی اور حساب کتاب ہر بلنگ سائیکل کے اختتام پر کیا جائے گا، جبکہ اضافی رقم اگلے بل میں ایڈجسٹ یا سہ ماہی بنیاد پر ادا کی جا سکے گی

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا مشن:سی پیک پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 بلوچستان میں سی پیک...

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین