فوسپاہ نے بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی دینا لازمی قرار دے دیا۔ اسٹیٹ بینک کے ملازم نے رخصت نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست دائر کی تھی۔فوسپاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اعلامیے کے مطابق ادارے نے اسٹیٹ بینک کے ایک ملازم کی جانب سے 30 دن کی ’پیٹرنٹی‘ رخصت نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازمی قرار دے دیا اور اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایک افسر نے پیٹرنٹی رخصت نہ ملنے پر فوسپاہ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق بینک نے متعلقہ پالیسی موجود نہ ہونے کا کہہ کر رخصت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔فوسپاہ نے شکایت کنندہ افسر کو تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت دینے کا حکم دیا جبکہ اسٹیٹ بینک کو میٹرنٹی اور پیٹرنی رخصت ایکٹ 2023 کے تحت پالیسی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

گورنر خیبرپختونخوا کا پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافے کا اعلان

پشاور (بیورو رپورٹ) 15 اکتوبر 2026 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی...

بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا مشن:سی پیک پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 بلوچستان میں سی پیک...

تازہ ترین