قاتل باپ کو پھانسی دے کر بیٹی کو یتیم نہیں کرسکتے سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ قتل کے مجرم والد کو پھانسی دینا عدالتی سرپرستی میں اس کی بیٹی کو یتیم کرنے کے مترادف ہوگا۔بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے مجرم کی اپیل پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے بیوی بیٹی کے قتل کے مجرم محمد امین کی سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت نے مجرم محمد امین کی سزا پھانسی سے عمر قید میں تبدیل کردی۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پھانسی کی سزا برقرار رکھ کر بیٹی انسا امین کو یتیم نہیں کر سکتے۔جب ملزم کم عمر بچوں کا واحد زندہ والد یا والدہ ہو تو سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنا انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنا جرم کو معاف کرنا نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ریاست کسی بچے کی مکمل بے سہارگی کی وجہ نہ بنے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم کے تحریر کردہ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مجرم والد کو پھانسی دینا عدالتی سرپرستی میں اس کی بیٹی کو یتیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ اقوام متحدہ کنونشن کے تحت بچوں کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھنا ریاستی ذمہ داری ہے۔ جب وارث مقتول کا براہ راست وارث ہو تو دفعہ 306 کے تحت قصاص نافذ نہیں ہو سکتا۔مجرم اپنی 15 سالہ انسا امین بیٹی کا واحد بچ جانے والا سہارا ہے ۔واضح رہے کہ مجرم محمد امین نے اپریل 2021 کو وہاڑی میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کو خنجر کے وار سے قتل کیا تھا۔ مجرم کا وقوعہ سے ایک روز قبل اپنی اہلیہ اور بچوں سے زرعی اراضی کی فروخت پر جھگڑا ہوا تھا ۔ مجرم نے بیوی پر 21 اور بیٹی پر 8 وار کیے جب کہ دوسری بیٹی کو زخمی کیا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین