این جی سی کا ملک بھر کے دفاترز میں ارتھ آورمنایا گیا

*نیشنل گرڈ کمپنی کے ملک بھر میں قائم گرڈ سٹیشنز اور فیلڈ دفاتر میں ارتھ آور منایا گیا*

نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) کے ملک بھر میں قائم گرڈ سٹیشنز اور فیلڈ دفاتر میں رات 8:30 سے 9:30 بجے تک ارتھ آور منایا گیا۔ ایم ڈی انجینئر الطاف حسین ملک کی ہدایت پر ارتھ آور کی عالمگیر مہم کا حصہ بنتے ہوئے ملک بھر مین تمام تنصیبات کی غیر ضروری روشنیاں ایک گھنٹہ کیلئےبند کر دی گئیں ۔

ارتھ آور منانے کا مقصد عوام میں توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا اور یہ توانائی کی بچت اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے عالمی یکجہتی کی علامت ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر (این جی سی) انجینئر الطاف حسین ملک نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ارتھ آور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شعور بیدار کرنے کا اہم موقع ہے۔ توانائی کی بچت اور ماحول کا تحفظ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

گورنر خیبرپختونخوا کا پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافے کا اعلان

پشاور (بیورو رپورٹ) 15 اکتوبر 2026 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی...

تازہ ترین