پاکستان کی کوشش رنگ لے آئی ایران امریکہ میں 2 ہفتے کی جنگ بندی مذاکرات پر اتفاق

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد اپنی تمام فوجی یونٹس کو فائرنگ روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، تاہم تمام فوجی شاخیں سپریم لیڈر کے حکم کی پابندی کرتے ہوئے فائر بندی کریں۔

ایران نے واضح کیا کہ اس سیزفائر کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں اور اگر امریکا یا اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی گئی تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کو جنگ کے خاتمے سے تعبیر نہ کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ ”ہمارے ہاتھ ٹریگر پر موجود ہیں، دشمن کی معمولی غلطی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔“یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا تھا، جس میں جنگ کے پہلے ہی روز سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہوگئے تھے۔ گزشتہ 39 دنوں کے دوران اس تنازع میں مختلف ممالک میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے تقریباً تمام اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور ایرانی عوام کی قربانیوں نے دشمن کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے ایران کو 15 نکاتی تجویز دی تھی، جس کے جواب میں ایران نے مذاکرات کے لیے 10 نکاتی پلان پیش کیا۔ایرانی حکام کے مطابق اس پلان میں آبنائے ہرمز میں ایرانی افواج کے ساتھ مربوط کنٹرول، خطے سے امریکی افواج کا انخلا، ایران کو مکمل ہرجانے کی ادائیگی، تمام پابندیوں کا خاتمہ، اور بیرون ملک موجود ایرانی اثاثوں کی واپسی جیسے نکات شامل ہیں۔ایران نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران ان اصولوں کی منظوری کے بعد ہی جنگ کے خاتمے کو تسلیم کیا جائے گا۔تہران نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے، جو دو ہفتوں تک جاری رہیں گے اور باہمی اتفاق سے اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

تازہ ترین