لبنان نے بھی حملے رکوانے کے لیئے پاکستان سے اپیل کردی

لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف سے لبنان پر اسرائیلی حملے فوری طور پر رکوانے کی درخواست کردی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف اور لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور لبنان میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اعلامیے کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نے امن کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جب کہ انہوں نے لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان فریقین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے اور دونوں ملکوں کے وفود کی جمعرات کی شب اسلام آباد متوقع ہے۔امریکی وفد کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جب کہ ان کے ہمراہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہوں گے۔ دوسری جانب ایران کی نمائندگی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کریں گے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین