ناکہ بندی کے دوران ایران کی جانب سے فائرنگ کا امکان دانشمندانہ قدم نہیں ہوگا ۔وزیر جنگ

واشنگٹن

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران ایرانیوں کی جانب سے فائرنگ متوقع ہے، مگر یہ اقدام دانشمندانہ ثابت نہیں ہوگا۔ایک بیان میں امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران جنگی صلاحیتوں کو دوبارہ تیار نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، صدر ٹرمپ ایران کو مکمل مفلوج کرسکتے ہیں، مگر انھوں نے رحم دلی کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے۔امریکا نے آج سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل اور نکلنے والے جہازوں کی ناکہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا، ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمد و رفت پر ہوگا۔امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خلیج عرب و خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی اس کا نفاذ ہوگا۔امریکی فوج کے مطابق ناکہ بند علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے یا نکلنے والے کسی بھی جہاز کو روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جائے گا

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین