ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ لیو چہاردہم کے بیان پر ردعمل نامناسب اور قابل مذمت ہے۔جارجیا میلونی

یورپ میں صدر ٹرمپ کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی بھی پوپ لیو چہاردہم کی حمایت میں سامنے آگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو چہاردہم کے بارے میں دیے گئے بیانات کو ناقابلِ قبول قرار دیکر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پوپ لیو چہاردہم کے بارے میں الفاظ مناسب نہیں ہیں۔ وہ کیتھولک چرچ کے سربراہ کی ہے اور پوپ کی حیثیت سے یہ بالکل فطری بات ہے کہ وہ امن کی اپیل کریں اور جنگ کی تمام شکلوں کی مذمت کریں۔یاد رہے کہ اتوار کی شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چہاردہم کے ایران جنگ سے متعلق مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خارجہ پالیسی کے لیے انتہائی ناموزوں قرار دیا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین