امریکہ۔ایران مذاکرات دو دن میں اسلام آباد میں ہوسکتے ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ برس جب پاکسدتان اور بھارت جنگ کی لپیٹ میں تھے تو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ قائم ہوا تھا۔ وہ لاجواب انسان ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔ اس لیے مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے کیونکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ ایک دو روز میں ہوسکتا ہے۔ آئندہ آنے والے دو دن بہت اہم ہیں اور ان میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہفتے کو پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقد ہوئے تھے جہاں فریقین کے وفد نے دوبدو بات چیت کی تھی اور مسودے شیئر کیے گئے تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین