امن مذاکرات تیسرا مرحلہ وار اجلاس وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف امن مشن کے تیسرے مرحلے میں ترکیے کے شہر انطالیہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے ائیرپورٹ پر وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ترکیے میں سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے "لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔اس سے پہلے وزیراعظم نے قطر کے دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور خلیج کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین