جنگ بندی پیشرفت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی

اسلام ام آباد

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں کے لیے کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 11.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 83.52 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 11.32 فیصد کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس پر ان کا شکر گزار ہوں

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین